ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہورہائیکورٹ: کالے ہرن کے شکار پر پابندی کی درخواست پر سماعت

لاہورہائیکورٹ: کالے ہرن کے شکار پر پابندی کی درخواست پر سماعت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: لاہورہائیکورٹ میں کالے ہرن کے شکار پر پابندی کے لیے دائر درخواست پر سماعت، عدالت نے کمیشن کے سربراہ ڈاکٹر پرویز حسن کو 14 نومبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔

جسٹس شکیل الرحمان خان نے شیراز ذکاء کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار نے پنجاب حکومت، محکمہ تحفظ جنگلی حینوانات سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ کالے ہرن کی نسل کی بقا کے لئے حکومت موثر اقدامات نہیں کر رہی۔

شکار پر پابندی نہ ہونے کے باعث کالے ہرن کی نسل کو خطرہ لاحق ہے، درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت حکومت کو کالے ہرن کے شکار پر پابندی اور نسل کی بقا کے لیے موثر اقدامات کرنے کا حکم دے۔

Shazia Bashir

Content Writer