آئی پی پی کا سیاسی محاذ پر تحریک انصاف کو ایک اوربڑا جھٹکا 

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسن علی : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دو  سابق ارکان قومی اسمبلی  اور ایک  سابق صوبائی وزیر  نے آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کےسابق ایم این اے سردار ذوالفقار  دُلا، سابق ایم این اے غلام محمد لالی اور سابق صوبائی وزیرکرنل ریٹائرڈ  محمد انور نے جہانگیر ترین سے ملاقات کی۔ ملاقات میں آئی پی پی رہنما غلام سرورخان، اسحق خاکوانی ، عون چوہدری ، سعید اکبر نوانی بھی شریک ہوئے۔ 

ملاقات میں دونوں سابق ایم این ایز اورسابق صوبائی وزیر نے جہانگیرترین کاساتھ دینے کا فیصلہ کیا۔ جہانگیرترین نے تینوں رہنماؤں کے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔ 

واضح رہے کہ تینوں ارکان چند روز میں باضابطہ پریس کانفرنس کے ذریعے آئی پی پی میں شمولیت کااعلان کریں گے۔