آج کے دن فلسطینی کاز کیلئے پاکستان کی مسلسل اور غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتا ہوں، صدر مملکت

آج کے دن فلسطینی کاز کیلئے پاکستان کی مسلسل اور غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتا ہوں، صدر مملکت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اشرف خان : صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ آج کے دن فلسطینی کاز کیلئے پاکستان کی مسلسل اور غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتا ہوں۔ 

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت نے فلسطینی عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے دن کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے فلسطینی عوام کی جائز جدوجہد کی ہمیشہ حمایت کی ہے ۔ پاکستان اقوام متحدہ اور او آئی سی کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق فلسطینیوں کے ناقابل تنسیخ حق ِخودارادیت کا حامی ہے۔ اسرائیل کی حالیہ وحشیانہ اور اندھا دھند جارحیت کے نتیجے میں تقریباً 15,500 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، فلسطین میں شہداء میں بڑی تعداد بچوں اور خواتین کی ہے ، 37 ہزار سے زائد لوگ زخمی ہو چکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج کے دن دو ریاستی حل کیلئے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتے ہیں، پاکستان جون 1967ء سے قبل  کی سرحدوں کے ساتھ ایک آزاد ، خود مختار  اور جغرافیاتی طور پر متصل فلسطینی ریاست کی حمایت کرتا ہے۔