ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

48 کروڑ صارفین کا ڈیٹا لیک ہونیکی خبر پر واٹس ایپ کا ردعمل

48 کروڑ صارفین کا ڈیٹا لیک ہونیکی خبر پر واٹس ایپ کا ردعمل
کیپشن: Whatsapp
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: واٹس ایپ نے دنیا بھر میں موجود 50 کروڑ واٹس ایپ صارفین کا ڈیٹا لیک ہوکر  ہیکنگ فورم پر فروخت کرنے کی خبر کی تردید کردی۔

کچھ روز قبل سام موبائل کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ 84 ممالک سے تعلق رکھنے والے 48 کروڑ 70 لاکھ واٹس ایپ صارفین کے فون نمبر پر مبنی ڈیٹابیس ایک ہیکنگ کمیونٹی فورم میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس مبینہ ڈیٹا بیس میں امریکا کے 3 کروڑ 20 لاکھ صارفین کے فون نمبر موجود ہیں، اسی طرح مصر کے ساڑھے 4 کروڑ، اٹلی کے ساڑھے 3 کروڑ، سعودی عرب کے 2 کروڑ 90 لاکھ، فرانس اور ترکیہ کے 2، 2 کروڑ، روس کے ایک کروڑ جب کہ برطانیہ کے ایک کروڑ 10 لاکھ صارفین کا ڈیٹا لیک ہوا ہے۔اب واٹس ایپ ترجمان نے ان دعوؤں کی تردید کردی۔

واٹس ایپ ترجمان کے مطابق  سائبر نیوز نے غیر تصدیق شدہ اسکرین شاٹس سے یہ اخذ کیا کہ ڈیٹا لیک ہوگیا لیکن اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔