ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیز ٹو میں 4789 سرکاری اسکول نجی انتظام کے سپرد، حتمی فہرست جاری

فیز ٹو میں 4789 سرکاری اسکول نجی انتظام کے سپرد، حتمی فہرست جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 جنید ریاض :   پنجاب میں پبلک اسکول ری آرگنائزیشن پروگرام (PSRP) کے فیز ٹو کے تحت 4789 سرکاری اسکول آئندہ ہفتے نجی انتظامیہ کو ٹھیکے پر دیے جا رہے ہیں۔ اس سلسلے میں پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (PEF) نے منتخب امیدواروں کی حتمی فہرستیں تیار کر لی ہیں۔ 

  ذرائع کےمطابق فیزٹومیں زیادہ ترسکول انفرادی شخص یاتعلیم یافتہ نوجوانوں کو دیئے گئے۔فیزٹومیں اداروں اوراین جی اوزکےحوالےسے45فیصد سکول کیےگئے۔درخواستیں زائد ہونےکےباعث سکروٹنی میں تاخیر ہوئی۔پنجاب بھرسےسکول لینےکیلئے 10ہزارسےزائددرخواستیں موصول ہوئی تھیں۔

 محکمہ سکول ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ ابھی تک لاہورمیں ٹھیکےپردیئےجانیوالےسرکاری سکولوں کی تعداد50سےزائدہے،مذکورہ سکول ٹھیکےپردینےکےبعدفیزتھری پرکام شروع کردیاجائےگا۔