عمران یونس:پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نےموسم گرما میں ہاسٹلز مکمل خالی کرانے کا فیصلہ کرلیا۔
موسم گرما تعطیلات میں تمام 27 ہاسٹلز خالی رہیں گے۔ اعلامیہ کےمطابق پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹلز 6 جون سے 27 اگست تک بند رہیں گے،آخری سمسٹر میں تھیسز کرنیوالے طلباوطالبات کوباضابطہ اجازت لیناہو گی۔
چھٹیوں میں تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے والے شعبہ جات اجازت لینے کے پابند ہونگے۔ہاسٹلز میں صرف انٹرنیشنل طلبا رہائش پذیر رہیں گے۔سابقہ ادوار میں موسم گرما تعطیلات میں طلباء اپنی مرضی کے مطابق رہتے تھے۔
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App