جنید ریاض:پیف وپیماپارٹنرسکولوں میں پڑھانیوالےاساتذہ کی تنخواہ20ہزاردینےکااعلان کردیاگیا۔
گرمی کی چھٹیوں میں بھی پیف پارٹنرسکولوں میں پڑھانیوالےاساتذہ کوتنخواہ ملےگی۔اس سے قبل اساتذہ کو5سے8ہزارروپےتنخواہ دی جاتی تھی۔اساتذہ کی مذکورہ تنخواہ بھی گرمی کی چھٹیوں میں کاٹ لی جاتی تھی۔
محکمہ سکول ایجوکیشن کا اساتذہ کوگرمی کی چھٹیوں میں20ہزار ماہانہ تنخواہ اداکرنیکاحکم دیدیا۔پیف انتظامیہ گرمی کی چھٹیوں میں بھی پارٹنر سکولوں کا وزٹ کریں گی۔تنخواہ کی بروقت و عدم ادائیگی پر جرمانہ یاپارٹنر شپ منسوخ کردی جائے گی۔
پیف حکام نے پارٹنرسکولوں کوپہلےہی آن لائن تنخواہوں کی ادائیگی کاریکارڈرکھنےکی ہدایت کی،پنجاب بھرمیں پیف اورپیماپارٹنرسکولوں کی تعداد10ہزارسےزائدہے۔
مذکورہ سکولوں میں30ہزارسےزائدمستقل بنیادوں پراساتذہ تعینات ہیں۔
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App