ویب ڈیسک :وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکے صاحبزادے جنید صفدر کا رشتہ طے ہو گیا۔
نجی ٹی وی ذرائع کا کہنا ہے کہ جنید صفدر کا رشتہ نوازشریف کے عزیزوں میں طے ہوا ہے،جنید صفدر کا جس فیملی میں رشتہ طے ہوا ہے وہ لاہور میں قیام پذیر ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ جنید صفدر کے رشتہ کی بات تقریباً ایک ماہ قبل شروع ہوئی تھی.
واضح رہےکہ اس سے قبل 2021 میں جنید صفدر کی عائشہ سیف سے شادی ہوئی تھی لیکن پھر اکتوبر 2023 میں جنید نے اہلیہ سے علیحدگی کی تصدیق کی تھی۔
برطانیہ سے تعلیم مکمل کرنے والے جنید صفدر اب لاہور میں مقیم ہیں۔