(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) گوجرانوالہ کے سینئر نائب صدر مستنصر محمود ساہی نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء مستنصر محمود ساہی کا کہنا ہے کہ 9 مئی کو ناعاقبت اندیشوں کی وجہ سے آج یہ دن دیکھنا پڑا ہے کہ فوجی تنصیبات میں گھسنا ایک ناقابل برداشت عمل ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں 9 مئی کے واقعہ کی مذمت کرتا ہوں اور اس واقعہ کی وجہ سے پی ٹی آئی سے لاتعلقی کا اعلان کرتا ہوں۔