محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خوشخبری سنادی

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خوشخبری سنادی
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: آج رات کے موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے  پنجاب،  خیبر پختونخوا ،  بالائی مشرقی سندھ میں  آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  شمال مشرقی بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں  آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ بعض مقا مات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے، چند مقامات پر موسلا دھار بارش متوقع ہے۔ 

منگل کے روز موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں مطلع جز وی  ابر آلود رہنے آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اسلام آباد میں بعض مقامات پر ژالہ باری کی توقع ہے۔ خیبرپختونخوا میں دیر، سوات،  چترال، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور،پشاور، چارسدہ میں   آندھی جھکڑ چلنےاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق بہاولنگر، رحیم یار خان ،لیہ ، فیصل آباد، ساہیوال، لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، مری، گلیات سمیت خطۂ پوٹھوہار میں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

 محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ نوشہرہ، صوابی، مردان، باجوڑ، کرم، وزیرستان، کوہاٹ،بنوں، ٹانک، کرک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں   آندھی جھکڑ چلنےاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، چند  مقامات پر ژالہ باری  اور  موسلا دھار بارش بھی متوقع ہے۔پنجاب میں بھکر،میانوالی، ڈی جی خان، ملتان، سرگودھا، جوہرآباد، خوشاب،بہاولپور
میں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

Bilal Arshad

Content Writer