عرفان ملک : سانحہ جناح ہاوس کی تحقیقات کا معاملہ ، جے آئی ٹیز نے عمران خان کو طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔
جلائو گھیرائو کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹیز کا مرکزی ملزم عمران خان کو طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی عمران خان کو طلبی نوٹسز جاری کرے گی۔عمران خان جے آئی ٹی ٹیموں کے سامنے پیش ہو کر شامل تفشیش ہوں ۔جے آئی ٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان سے جلاو گھیراو کے حوالے سے تحقیقات کی جائیں گی جبکہ گرفتار متعدد ملزمان کی جانب سے زمان پارک رابطوں کی ڈیٹیلز پہلے ہی حاصل کی جا چکی ہیں۔