جہانگیر ترین کی عبدالعلیم خان سے ملاقات  

jahangir tareen,Aleem khan meeting,City42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) جہانگیر ترین نے عبدالعلیم خان سے لاہور میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ہے۔

 ملاقات میں جہانگیر ترین اور عبدالعلیم خان کے درمیان ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ نئی سیاسی جماعت بنانے کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی۔

 ملاقات میں سینئر سیاستدان اسحاق خاکوانی، وزیراعظم کے معاون خصوصی عون چوہدری، سابق رکن پنجاب اسمبلی شعیب صدیقی اور سعید اکبر نوانی بھی موجود تھے۔

 ذرائع کے مطابق شرکاء کا کہنا تھا کہ کوئی پریشر گروپ بنانے کے بجائے نئی سیاسی پارٹی بنانی چاہیئے، نئی سیاسی پارٹی بنانے سے عوام کے حقوق کا بہتر تحفظ کرسکیں گے۔ بہت سے مزید رہنما تحریک انصاف چھوڑنا چاہتے ہیں، انہیں نیا پلیٹ فارم ملنا چاہیئے۔