آئی فون 15 سیریز کے چاروں ماڈلز دیکھنے میں کیسے ہوں گے؟تصاویروائرل

آئی فون 15 سیریز کے چاروں ماڈلز دیکھنے میں کیسے ہوں گے؟تصاویروائرل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : آئی فون 15 سیریز 4 اسمارٹ فونز پر مشتمل ہوگی۔

اس سیریز میں آئی فون 15، آئی فون 15 پلس، آئی 15 پرو اور آئی 15 پرو میکس شامل ہوں گے اور یہ ایک نئی لیک میں چاروں ماڈلز کے ڈیزائن سامنے آئے ہیں۔ستمبر میں آئی فون کے نئے ماڈلز متعارف ہونے سے قبل کمپنیوں کی جانب سے ان کے کیس تیار کیے جاتے ہیں۔اس مقصد کے لیے ڈمی ماڈلز کو استعمال کرکے مستقبل کے آئی فونز کے لیے کیس تیار کیے جاتے ہیں۔

https://urdu.geo.tv/assets/uploads/updates/2023-05-29/329567_503434_updates.jpg

ان ڈمی ماڈلز سے نئے آئی فونز کے ڈیزائن اور دیگر تبدیلیوں کا اندازہ ہوتا ہے۔پہلی نظر میں آئی فون 15 اور آئی فون 15 پرو ماڈلز گزشتہ سال کے آئی فون 14 اور 14 پرو ماڈلز سے ملتے جلتے نظر آتے ہیں۔مگر غور کریں تو نمایاں تبدیلیاں نظر آ جاتی ہیں جیسے اس بار لائٹننگ پورٹ کی بجائے یو ایس بی سی پورٹ کو چارجنگ کے لیے استعمال کیا جائے گا۔چاروں نئے آئی فونز میں یہ پورٹ نظر آرہی ہے۔

https://urdu.geo.tv/assets/uploads/updates/2023-05-29/329567_8307407_updates.jpg

ایپل کی جانب سے میوٹ سوئچ کو ختم کرکے اسے ایک بٹن میں تبدیل کیا جا رہا ہے جو والیوم بٹنز کے اوپر ہوگا۔چاروں فون کے بیک پر کیمرا سیٹ اپ لگ بھگ ایک جیسا ہی ہے بس آئی فون 15 پرو میکس میں 6 ایکس آپٹیکل زوم سے لیس نئے پیری اسکوپ لینس دیئے جانے کا امکان ہے۔ آئی فون 15 اور آئی فون 15 پرو میں 6.1 انچ جبکہ آئی فون 15 پلس اور آئی فون 15 پرو میکس میں 6.7 انچ کا ڈسپلے دیا جائے گا۔

https://urdu.geo.tv/assets/uploads/updates/2023-05-29/329567_4016041_updates.jpg

کچھ عرصے قبل ایک لیک میں بتایا گیا تھا کہ آئی فون 15 پرو میکس کے فرنٹ ڈسپلے میں کناروں کی پٹی یا بیزل اس وقت دستیاب تمام اسمارٹ فونز کے مقابلے میں سب سے کم ہوں گے۔ آئی فون 15 پرو میکس میں بیزل کا حجم محض 0.06 انچ ہوگا۔اس سال تمام آئی فونز کے ڈسپلے میں ڈائنامک آئی لینڈ ڈیزائن موجود ہوگا جو گزشتہ سال آئی فون 14 پرو ماڈلز تک محدود تھا۔

Ansa Awais

Content Writer