(سعید احمد )حج آپریشن کے آغاز میں 2 دن باقی، وزارت مذہبی امور کی جانب سے حج فلائٹ آپریشن سے متعلق پالیسی تاحال جاری نہ ہوسکی، عازمین حج کو حجاز مقدس پہنچانے کے لئےفلائٹ آپریشن التواء کا شکار ہے۔
عازمین حج کو حجازمقدس پہنچانے کے لئے فلائٹ آپریشن التواء کا شکار، پری حج فلائٹ آپریشن کو 31 مئی سے شروع ہونا تھا، وزارت مذہبی امور کی جانب سے حج فلائٹ آپریشن سے متعلق پالیسی تاحال جاری نہ ہوسکی،سرکاری اور پرائیوٹ حج آپریٹر سے متعلق کوٹے پر بھی فیصلہ نہ ہوسکا۔
ذرائع کے مطابق حج شیڈول کے شروع ہونے میں تاخیر اور انتظامات میں بد انتظامی کے شدید خدشات ہیں ، حج پالیسی کا اعلان عمومی طور پرحج شروع ہونے سے ایک ماہ قبل کردیا جاتا تھا۔نئے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور تاحال فیصلہ کرنے سے قاصر ہیں ، پی آئی اے سمیت دیگر پرائیوٹ ایئرلائن انتظامیہ کی جانب سے حج پالیسی میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کیاجارہاہے۔