ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایران میں پھنسے ہوئے 16 پاکستانی وطن واپس روانہ؛ پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے تصدیق کر دی

ایران میں پھنسے ہوئے 16 پاکستانی وطن واپس روانہ؛ پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے تصدیق کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : ایران میں پھنسے ہوئے 16 پاکستانی وطن واپس روانہ ہو گئے، ایران میں پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے تصدیق کر دی۔ 

پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو کا کہنا ہے کہ اطلاع ملی تھی کہ ہمارے کچھ محنتی شہریوں کو ایران کی چند بندرگاہوں پر اپنے جہازوں سے وطن واپسی کے لیے ہماری مدد درکار تھی۔ ایرانی حکام کے ساتھ بات چیت کی گئی، ساتھ ساتھ اُن کمپنیوں اور جہازوں سے بھی رابطہ کیا گیا جہاں ہمارے شہری کام کر رہے تھے۔

پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے کہا کہ ہماری کوششوں سے 16 افراد کی محفوظ واپسی ممکن بنائی گئی، وہ اب پاکستان کی طرف روانہ ہو چکے ہیں, میں ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں۔ میں تہران اور ایران کی شپنگ کمپنیوں کا بھی ان کے بھرپور تعاون پر شکر گزار ہوں۔