ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد میں اہم اجلاس اختتام پذیر: سعودی عرب، مصر اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ واپس روانہ

 اسلام آباد میں اہم اجلاس اختتام پذیر: سعودی عرب، مصر اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ واپس روانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : اسلام آباد میں وزرائے خارجہ کے اجلاس کے بعد سعودی عرب اور ترکیہ کے وزیر خارجہ واپس روانہ ہوگئے ۔

سفارتی ذرائع کے مطابق سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نور خان ائیر بیس سے واپس روانہ ہوئے۔ ترکیہ کے وزیر خارجہ حالان فیدان بھی واپس روانہ ہوگئے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ مصر کے وزیر خارجہ ڈالٹر بدر عبدالعاطی بھی واپس روانہ ہوگئے ۔ 

قبل ازیں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے چار فریقی اجلاس سے متعلق بریفنگ میں بتایا کہ پاکستان،سعودی عرب،مصر اورترکیہ کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا، وزرائے خارجہ نے امن کے لئے مذاکرات پر زور دیا۔ وزرائے خارجہ نے سفارت کاری کو مکمل سپورٹ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں خطے کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔