ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آسٹریلیا: شدید طوفان سے آسمان سرخ ہوگیا

آسٹریلیا: شدید طوفان سے آسمان سرخ ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : آسٹریلیا میں طاقتور سائیکلون ناریلے کی وجہ سے آسمان سرخ ہو گیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی ۔ 

سوشل میڈیا پر گردش کرتی ویڈیوز میں دیکھا گیا کہ کہ تیز ہوائیں چلنے کے بعد چند ہی منٹوں میں دن کی روشنی ختم ہو گئی اور تیز ہواؤں کے سبب آئرن سے بھرپور گرد کے بڑے بادل فضا میں اُڑنے سے آسمان کا رنگ گہرا سرخ ہو گیا اور حدِ نگاہ تقریباً صفر رہ گئی۔

جاری کردہ رپورٹس کے مطابق کئی علاقوں میں سانس لینا بھی مشکل ہوگیا جبکہ آسمان غیر معمولی سرخ اور نارنجی رنگ میں نظر آیا۔ اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ صورتحال اس وقت پیدا ہوتی ہے جب تیز ہوائیں زمین کی سطح سے آئرن آکسائیڈ سے بھرپور مٹی کو فضا میں بلند کر دیتی ہیں۔

دوسری جانب عینی شاہدین نے ان مناظر کو ’غیر حقیقی‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسا لگ رہا تھا جیسے دنیا بدل گئی ہو۔