ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سگریٹ نوشی چھوڑنا چاہتے ہیں؟ مؤثر طریقہ دریافت

سگریٹ نوشی چھوڑنا چاہتے ہیں؟ مؤثر طریقہ دریافت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : اگر آپ سگریٹ نوشی چھوڑنا چاہتے ہیں مگر یہ کام مشکل محسوس ہو رہا ہے تو اچھی خبر یہ ہے کہ طبی ماہرین نے سگریٹ نوشی کی عادت چھوڑنے میں مددگار آسان طریقہ دریافت کرلیا ہے۔

برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ اگر آپ سگریٹ نوشی سے نجات پانا چاہتے ہیں تو ای سگریٹس کا استعمال زیادہ مؤثر ثابت ہوسکتا ہے۔ نکوٹین پیچز، گم اور دیگر کے مقابلے میں ای سگریٹس سے تمباکو نوشی کی لت سے نجات پانے میں زیاد مدد ملتی ہے۔ اس تحقیق میں 14 تحقیقی رپورٹس کے نتائج کا تجزیہ کیا گیا اور ہر تحقیق کے نتائج کا موازنہ کیا گیا۔

تحقیق میں دریافت ہوا کہ جب کوئی فرد تمباکو نوشی کی لت سے نجات پانے کے لیے نکوٹین ای سگریٹس کا استعمال کرتا ہے تو کامیابی کا امکان دیگر طریقوں کے مقابلوں میں زیادہ ہوتا ہے۔ درحقیقت ای سگریٹس اس معاملے میں نکوٹین ریپلیسمینٹ تھراپی، نان نکوٹین سگریٹس، نکوٹین پیچز اور دیگر طریقوں کے مقابلے میں زیادہ مؤثر ثابت ہوتے ہیں۔

محققین نے تسلیم کیا کہ ای سگریٹس سے صحت کو لاحق ہونے والے مضر اثرات ابھی تک واضح نہیں اور اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مگر ہمیں توقع ہے کہ نتائج سے لوگوں کو سگریٹ سے نجات پانے میں مدد مل سکے گی۔ 

اس تحقیق کے نتائج جرنل Addiction میں شائع ہوئے۔

واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت کے مطابق تمباکو نوشی سے متعدد امراض بشمول کینسر، امراض قلب اور دیگر کا خطرہ بڑھتا ہے۔