ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بنوں، کمیونٹی سنٹر گر گیا،8 افراد زخمی ،ریسکیوا آپریشن جاری

بنوں، کمیونٹی سنٹر گر گیا،8 افراد زخمی ،ریسکیوا آپریشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی42) خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں کے تھانہ صدر کی حدود میں کمیونٹی سنٹر گر گیا ، 8 افراد کو زخمی حالت میں ملبے سے نکال لیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق بنوں کے علاقے کوٹکہ غلام قادر میں گاؤں کا مشترکہ جرگہ ہال گرگیا،یہ ہال کمیونٹی سنٹر مسجد کے ساتھ واقع ہے، جہاں زیادہ تعداد میں لوگ موجود تھے ۔ریسکیو1122 کا آپریشن جاری ہے 8 افراد کو زخمی حالت میں ملبے سے نکال لیا گیا ہے۔

ریسکیو ایمرجنسی آفیسر بنوں بخت اللہ وزیر کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن جاری ہے ،پولیس ریسکیو1122 عملہ انسانی جانوں کے بچانے کی کوششوں میں مصروف ہے ،ملبہ ہٹایا جا رہا ہے کوشش ہے کہ تمام زخمیوں کو زندہ حالت میں بچایا جاسکے۔