ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایم کیو ایم سیاسی رابطے تیز، آرٹیکل 140 اے پر زور

ایم کیو ایم سیاسی رابطے تیز، آرٹیکل 140 اے پر زور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شعیب مختار: ایم کیو ایم پاکستان نے اٹھائیسویں آئینی ترمیم کے سلسلے میں مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطے تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان تمام جماعتوں سے ترمیم میں آرٹیکل 140 اے کی حمایت حاصل کرے گی اور اس حوالے سے تیار کردہ بل بھی سیاسی جماعتوں کو پیش کیا جائے گا۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے آل پارٹیز کانفرنس بھی بلائی جائے گی۔

 یاد رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان حکومت سازی سے قبل آرٹیکل 140 اے پر عملدرآمد کا معاہدہ بھی طے پایا تھا، جبکہ ایم کیو ایم نے گزشتہ روز وزیر اعظم پاکستان سے ہونے والی ملاقات میں بھی اس پر عملدرآمد کا مطالبہ دہرایا ہے۔