ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی: شادی ہال میں سلنڈر دھماکہ، 4 افراد زخمی

کراچی: شادی ہال میں سلنڈر دھماکہ، 4 افراد زخمی
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) کراچی کے علاقے پاور ہاؤس چورنگی کے قریب ایک شادی ہال میں دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

  پولیس حکام کے مطابق پاور ہاؤس چورنگی کے قریب ایک شادی ہال میں سلنڈر دھماکے کا واقعہ پیش آیا ہے ۔

 دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس سے ہال میں موجود صوفوں میں آگ لگ گئی اور فانوس وغیرہ بھی ٹوٹ کر گر گئے۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ تمام زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اور سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،حکام واقعے کی مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔