ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اڈیالہ جیل: بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی رپورٹ جاری

اڈیالہ جیل: بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی رپورٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اڈیالہ جیل میں قید بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی تفصیلات جاری ہو گئی ہیں۔

 تفصیلات کے مطا بق پمز اسپتال کے آئی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ، پروفیسر ڈاکٹر محمد عارف خان نے بشریٰ بی بی کا معائنہ کیا اور انہیں چار ہفتے بعد دوبارہ چیک اپ کی ہدایت دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، ڈاکٹر نے بشریٰ بی بی کے لیے آئی ڈراپس اور دیگر ادویات تجویز کی ہیں۔ ساتھ ہی انہیں چشمہ استعمال کرنے اور پڑھنے کے دوران روشنی والی جگہ کا انتخاب کرنے کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ آنکھوں پر دباؤ کم ہو۔

طبی معائنے کے دوران معلوم ہوا کہ بشریٰ بی بی گزشتہ 11 دنوں سے دائیں آنکھ سے دھندلا دیکھنے کی شکایت کر رہی تھیں۔

معائنہ کے بعد انہیں دائیں آنکھ میں PVD (Post Vitreous Detachment) اور دور کی نظر میں کمزوری کی تشخیص کی گئی ہے۔

یہ رپورٹ ان کی صحت کے بارے میں شفاف معلومات فراہم کرتی ہے اور ڈاکٹر کے مطابق مقررہ ہدایات پر عمل کرنے سے حالت بہتر ہو سکتی ہے۔