ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بنوں میں بارش کا المناک واقعہ، چھت گرنے سے تین بچے جاں بحق , دو زخمی

 بنوں میں بارش کا المناک واقعہ، چھت گرنے سے تین بچے جاں بحق , دو زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: شدید بارش نے ایک اور خاندان کو غم میں مبتلا کر دیا، جہاں اچانک پیش آنے والے حادثے نے خوشیوں کو ماتم میں بدل دیا۔

بنوں کے علاقے منڈان وریشمی کلہ میں موسلا دھار بارش کے باعث ایک مکان کی چھت گر گئی، جس کے نیچے کمرے میں موجود پانچ بچے دب گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں فوری موقع پر پہنچیں اور ملبے تلے دبے تمام بچوں کو نکال لیا گیا۔ تاہم افسوسناک طور پر دو بہنیں اور ایک بھائی جان کی بازی ہار گئے، جبکہ دو بچے زخمی حالت میں بچا لیے گئے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق بچوں کی لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال بنوں منتقل کیا گیا، جہاں زخمی بچوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

یہ واقعہ شدید بارشوں کے دوران خستہ حال عمارتوں کے خطرات کو ایک بار پھر اجاگر کرتا ہے۔