ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ای کیٹ 2025(فیز ون)کےنتائج کااعلان، لڑکے بازی لےگئے

ای کیٹ 2025(فیز ون)کےنتائج کااعلان، لڑکے بازی لےگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمران یونس: یوای ٹی نےای کیٹ 2025(فیز ون)کےنتائج کااعلان کردیا۔ لڑکےلڑکیوں پربازی لےگئے۔

یو ای ٹی نے انٹری ٹیسٹ کے نتائج ویب سائٹ پر شائع کر دیئے، محمد طلحہ نے 396 نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی، عبدالمنیم 395 نمبروں سے دوسرے نمبر پر رہے، غوث محمد 382 نمبروں کیساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔
انٹری ٹیسٹ کل 400 نمبروں پر مشتمل تھا، رواں سال 15 ہزار 460 امیدواروں نے ای کیٹ فیز ون میں شرکت کی۔
ای کیٹ فیز ٹو کی رجسٹریشن کا آغاز 7 اپریل سے ہو گا، دوسرا انٹری ٹیسٹ جون 2025 میں منعقد ہو گا۔