ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پہلا ون ڈے: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دیدی

پہلا ون ڈے: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دیدی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک:3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے 345 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔

قبل ازیں نیپئر میں کھیلے جا رہے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر میزبان نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

نیوزی لینڈ کی اننگز
میچ کے شروع میں ہی نیوزی لینڈ کی بیٹنگ لڑکھڑا گئی اور 50 رنز پر تین کھلاڑی پویلین لوٹ گئے، ول ینگ ایک، نک کیلی 15 اور ہینری نکلز 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

3 وکٹیں گرنے کے بعد ڈیرل مچل اور مارک چیپمین نے ذمہ درانہ بیٹنگ کی اور 199 رنزکی شراکت داری بنائی۔

اس دوران مارک چیپمین نے 132 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 13 چوکے اور 6 چھکے شامل تھے جبکہ ڈیرل مچل 76 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اس کے علاوہ ڈیبیو کرنے والے محمد عباس نے 26 گیندوں پر 52 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی جس میں 3 چھکے اور 3 چوکے شامل تھے، نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 344 رنز سکور کیے اور پاکستان کو جیت کیلئے 345 رنز کا ہدف دیا۔

پاکستان کی جانب سے عرفان خان نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ حارث رؤف اور عاکف جاوید نے 2،2، نسیم شاہ اور محمد علی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ پہلے ون میں پاکستان کی جانب سے عاکف جاوید، محمد علی اور عثمان خان ڈیبیو کررہے ہیں۔

پاکستانی پلیئنگ الیون

پاکستانی ٹیم میں عبداللہ شفیق، عثمان خان ، بابراعظم، محمد رضوان، سلمان علی آغا، طیب طاہر، محمد عرفان خان نیازی، نسیم شاہ، حارث رؤف، عاکف جاوید اور محمد علی شامل ہیں۔

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 5 میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں1-4 سے شکست دی تھی۔