لاہور ہائیکورٹ نے شہباز گل کو امریکا جانے کی اجازت دیدی

 لاہور ہائیکورٹ نے شہباز گل کو امریکا جانے کی اجازت دیدی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے  رہنما شہبازگل کو 4 ہفتوں کے لیے امریکا جانے کی  اجازت دے دی۔

لاہور ہائی کورٹ میں شہبازگل کا نام ای سی ایل میں شامل کرنےکے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی فل بینچ نےدرخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے شہبازگل کو 4 ہفتوں کے لیے امریکا  جانے کی اجازت دے دی، عدالت نے شہبازگل کو ایک مرتبہ بیرون ملک سفرکی اجازت دی ہے۔

عدالت نے شہبازگل کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے پر  وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا۔