ویب ڈیسک: کراچی میں سائٹ سپر ہائی وے کے علاقے سے پولیس نے اغواکار کو گرفتار کرکے 10سالہ بچے کو بازیاب کرالیا۔
پولیس کے مطابق انہیں 15 پر اطلاع ملی کہ نامعلوم اغوا کار محمد عمران 10سالہ بچے محمد ریحان کو اغوا کرکے فرار ہوگیا جس کے بعد پولیس نے حرکت میں آتے ہوئے علاقے میں سخت ناکہ بندی کی اور تلاشی کے دوران اغوا کار کو گرفتار کرکے بچے کو بازیاب کرالیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور اس سے تفتیش جاری ہے۔