یوکرائن جنگ کے بعد پیوٹن کا مستقبل کیا ہوگا? بابا وانگا کی پیشگوئی

baba wanga
کیپشن: baba wanga
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : روسی صدر ولادییمرپوٹن دنیا کے واحد عالمی سربراہ بن جائیں گے اور روس دنیا پر غلبہ پالے گا۔  بابا وانگا کی نئی پیشنگوئی سامنے آگئی۔

 میڈیا اور سوشل میڈیا پر وقتا فوقتا بلغاریا سے تعلق رکھنے والی نابینا خاتون نجومی کی پیش گوئیاں سامنے آتی رہتی ہیں۔ ان خاتون کا نام بابا وhنگا ہے۔ وہ اپنی پیش گوئیوں میں یوکرین میں روسی فوجی آپریشن کی توقع ظاہر کر چکی ہیں۔ دنیا بھر میں بہت سے  ضعیف الاعتقاد لوگ اس طرح کی پیش گوئیوں پر بھرپور یقین رکھتے ہیں۔

مذکورہ نابینا خاتون نجومی بابا وانگا 25 برس قبل دنیا سے رخصت ہو چکی ہیں۔ تاہم روسی صدر ولادی میر پوتین کے حوالے سے ان کی پیش گوئیاں حیران کن ہیں۔برطانوی اخبار'' دی سن ''کے مطابق بابا وینگا کی پیش گوئیوں میں کہا گیا ہے کہ "پوتین" دنیا کے سربراہ بن جائیں گے۔ مزید یہ کہ روس دنیا پر غلبہ پالے گا۔ اسی طرح وینگا نے جوہری ہتھیاروں کے استعمال اور تیسری عالمی جنگ کی بھی پیش گوئی کی تھی۔

نابینا خاتون نجومی نے اپنی زندگی میں کرونا (کووڈ-19) کی وبا ، شہزادی ڈیانا کی موت ، چرنوبل سانحہ اور دیگر واقعات کی بھی  پیشنگوئی کی تھی۔