اجے دیوگن کی دھلائی،ویڈیووائرل ہوگئی

 اجے دیوگن کی دھلائی،ویڈیووائرل ہوگئی
کیپشن: Ajay Devgn Attacked
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں آدھی رات کو دو گروپ میں ہونےوالی ایک لڑائی کا  ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی تیزی سے وائرل ہورہا ہے ۔ اس ویڈیو بارے دعوی کیا جارہا ہے کہ اس میں جس شخص کی پٹائی کی جارہی ہے وہ کوئی اور نہیں بلکہ بالی ووڈ کے سپر سٹار اجے دیوگن ہیں ۔

ایک بھارتی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا یوزر کا کہنا ہے کہ جس وقت یہ واقعہ پیش آیا ، اجے دیوگن نشے کی حالت میں تھے ۔ ان کا کار پارکنگ کے معاملےپر  جھگڑا ہوگیا ، جس کے بعد لوگوں نے مل کر ان کے ساتھ مارپیٹ شروع کردی۔ حالانکہ ویڈیو میں اتنا صاف نہیں ہے اور اس میں کسی کا چہرہ صاف نظر نہیں آرہا ہے ، لیکن ملتی جلتی شخصیت  کی وجہ سے سوشل میڈیا استعمال کرنےوالے اس ویڈیو میں اداکار کی پٹائی کا دعوی کررہے ہیں۔

ایک شخص نے اس پورے واقعہ کا ویڈیو شیئر کیا ہے ، جس میں سفید شرٹ پہنے ایک شخص کی پٹائی ہورہی ہے ۔ ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے اس شخص نے لکھا مجھے نہیں پتہ کہ یہ اجے دیوگن ہیں یا نہیں ، لیکن لوگوں میں بھارت میں کسانوں کے احتجاج کے حوالے غصہ پھیلتا نظر آرہا ہے۔سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو پھیل رہا ہے ، جس کو لے کر دعوی کیا جارہا ہے کہ یہ اجے دیوگن ہیں ۔

ویڈیو کی تحقیق پر پتہ چلتا ہے کہ یہ ویڈیو نئی دہلی میں واقع اندراگاندھی ایئرپورٹ کے پاس بنے ایروسٹی کا ہے ، جہاں گزشتہ رات پارکنگ کو لے کر دو گروپ کے درمیان لڑائی شروع ہوگئی اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ لڑائی اتنی بڑھ گئی کہ کئی لوگ اس میں شامل ہوگئے اور ایک شخص کو پکڑ کر پٹائی شروع کردی ۔

اس لڑائی کے ویڈیو میں نظر آنے والا شخص نشے کی حالت میں نظر آرہا ہے ۔ اس کا چہرہ صاف طور پر نظر نہیں آرہا ہے ، لیکن معلومات حاصل کرنے پر پتہ چلا ہے کہ اس واقعہ کا اجے دیوگن سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ واقعہ کے بعد پولیس نے اہم ملزم کو گرفتار کرلیا ہے ۔

  
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer