سجل علی کی مختصر لباس پہنے ڈانس ویڈیو وائرل ہوگئی

سجل علی کی مختصر لباس پہنے ڈانس ویڈیو وائرل ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) پاکستان شوبزانڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی کی ایک نئی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس پر مداحوں کی جانب سے ان پر تنقید کی جارہی ہے، ویڈیو میں اداکارہ نے غیر اخلاقی لباس پہنا ہوا اور وہ ڈانس کررہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی مشہور اداکارہ اور اداکار احد رضا کی اہلیہ سجل علی کی ایک نئی ویڈیو سامنے آئی جس میں وہ ڈانس کررہی ہیں،ویڈیو میں اداکارہ نے نامناسب لباس زیب تن کیا ہوا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر صارفین نے آڑے ہاتھوں لیا اور ان پر خوب تنقید کی،

 اداکارہ سجل علی بھی غیر اخلاقی لباس زیب تن کرنے پر مداحوں کی تنقید کا شکار ہو گئیں۔

ویڈیو میں اداکارہ کو بغیر آستین اور مختصر چولی والا لباس زیب تن کیے دیکھا جا سکتا ہے۔ علاوہ ازیں اس ویڈیو سجل علی کے ساتھ ان کی بہن صبور علی بھی رقص کررہی ہیں،وائرل ہونے والی یہ ویڈیو سجل اور  صبور علی کے مشترکہ دوست عمیر قاضی کی شادی کی تقریب پر بنائی گئی، اس کے علاوہ سجل علی کے شوہر احد رضا امیر بھی ان کے ہمراہ ڈانس کررہے ہیں۔

دوسری جانب ویڈیو پر صارفین نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اس کو نامناسب قرار دیا اور ملے جلے کمنٹس کئے، ایک صارف نے اداکارہ نے جو لباس زیب تن کیا اس پر  بے ان کو شرم قرار  دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اداکارہ صبورعلی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے جس میں ڈانس کررہی ہیں،ویڈیو سامنےآنے پراداکارہ کے مداحوں نے اس کو پسند کیا اور مختلف کمنٹس سامنے آرہے ہیں,اداکارہ سجل علی کی بہن صبورعلی کو ویڈیو ںوٹوں کی بارش کرتے بھی دیکھا جاسکتا ہے جبکہ دولہا عمیر قاضی بھی رقص کررہا ہے۔وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں اداکارہ صبورعلی نے سرخ رنگ کا لباس پہنا ہوا ہے۔ 

M .SAJID .KHAN

Content Writer