ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سول بیوروکریسی، پولیس سروس اور مختلف وفاقی اداروں میں تقرر و تبادلوں کے احکامات

سول بیوروکریسی، پولیس سروس اور مختلف وفاقی اداروں میں تقرر و تبادلوں کے احکامات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد تُرک) وفاقی حکومت نے سول بیوروکریسی، پولیس سروس اور مختلف وفاقی اداروں میں تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں، کیپٹن (ر) محمد محمود کو بطور سیکریٹری ہاؤسنگ اینڈ ورکس ڈویژن ریگولر کر دیا گیا ہے، وہ اس سے قبل جناح میڈیکل کمپلیکس اینڈ ریسرچ سینٹر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے.

 ایک اور نوٹیفکیشن کے مطابق پولیس سروس گریڈ 20 کے محمد فیصل رانا کی اقوام متحدہ کے ڈیپارٹمنٹ آف پیس آپریشنز میں بطور پالیسی کوآرڈینیشن آفیسر تعیناتی کی مدت میں 3 نومبر 2026 تک توسیع کی گئی ہے، مدت مکمل ہونے پر وہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو رپورٹ کریں گے، علاوہ ازیں، چیئرمین ایف بی آر راشد محمود کی 29 جون سے 6 جولائی تک ایک ہفتے کی رخصت منظور کی گئی ہے، ان کی عدم موجودگی میں ممبر (اسٹریٹجک ٹرانسفارمیشن) ڈاکٹر حامد عتیق سرور کو چیئرمین ایف بی آر کا عارضی چارج سونپ دیا گیا ہے، دیگر احکامات کے مطابق ڈپٹی سیکریٹری بین الصوبائی رابطہ ڈویژن آسیہ گل کی خدمات نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے سپرد کی گئی ہیں، جبکہ ڈائریکٹوریٹ جنرل پورٹس اینڈ شپنگ ونگ کراچی میں تعینات ڈائریکٹر مس بے نظیر کی تعیناتی کی مدت میں 5 جون 2027 تک ایک سال کی توسیع کی گئی ہے،

مزید برآں، گریڈ 18 کے محسن علی شاہ کی سندھ ریونیو بورڈ میں ڈیپوٹیشن کی مدت بھی ایک سال کیلئے بڑھا دی گئی ہے، علاوہ ازیں، میڈیکل آفیسر ڈاکٹر فاطمہ بی بی کا خیبرپختونخوا حکومت سے وفاقی حکومت کے تحت پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) اسلام آباد تبادلہ کیا گیا ہے جبکہ گلگت بلتستان حکومت میں جنرل منیجر آڈٹ نیٹکو سرفراز حسین کو تبدیل کر کے پاکستان بیت المال میں ڈپٹی ڈائریکٹر تعینات کیا گیا ہے، دریں اثناء، محمد شہزاد کی بطور سیکشن آفیسر اقتصادی امور ڈویژن تعیناتی بھی منسوخ کر دی گئی ہے، دوسری جانب پولیس سروس آف پاکستان کے افسران کے کئے گئے تقرر و تبادلوں کے مطابق، پولیس سروس، گریڈ 18 کے عبدالرؤف بابر کا پنجاب سے حکومت بلوچستان تبادلہ کیا گیا ہے جبکہ پولیس سروس گریڈ 18 کے محمد سمیع ملک اور گریڈ 18 کی فریال فرید کی خدمات حکومت خیبرپختونخوا کے سپرد کی گئی ہیں۔

علاوہ ازیں محمد اعجاز خان کو 3 سال کیلئے ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کا سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے، وہ اس سے قبل وزارت داخلہ میں ڈپٹی سیکریٹری تعینات تھے۔ اسی طرح ڈاکٹر جہاں زیب کو بھی 3 سال کیلئے ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر فیڈرل گورنمنٹ پولی کلینک اسلام آباد میں میڈیکل آفیسر تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تمام احکامات کے ضمن میں باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیے ہیں۔