ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 72 گھنٹوں میں 67 ملزمان گرفتار

لاہور میں اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 72 گھنٹوں میں 67 ملزمان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری: لاہور میں اشتہاریوں، عدالتی مفروران اور عادی ملزمان کے خلاف ڈولفن اسکواڈ کا خصوصی آپریشن جاری ہے، جس کے دوران گزشتہ 72 گھنٹوں میں مختلف مقدمات میں مطلوب 67 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

ایس پی ڈولفن بلال احمد کے مطابق گرفتار افراد میں 12 اشتہاری، 6 عدالتی مفرور جبکہ 39 ریکارڈ یافتہ اور 9 عادی مجرمان بھی شامل ہیں ملزمان کے خلاف سنگین نوعیت کے متعدد مقدمات درج ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کارروائی کے دوران اسٹریٹ کرائم میں ملوث ایک ملزم کو بھی گرفتار کیا گیا، جس کے قبضے سے تین موبائل فون برآمد ہوئے۔

ڈولفن اسکواڈ نے تمام گرفتار ملزمان کو قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ تھانوں کے حوالے کر دیا ہے۔