ویب ڈیسک: وفاقی وزیر حنیف عباسی نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود ریلوے کے مسافر اور فریٹ ٹرینوں کے کرایوں میں فی الحال کمی نہیں کی جائے گی۔
ریلوے لوکو شیڈ راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر مسافر اور مال بردار ٹرینوں کے کرایوں میں پہلے ہی اضافہ نہیں کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں کرایوں میں مزید کمی ممکن نہیں۔
حنیف عباسی نے بتایا کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کے باعث فریٹ آپریشن متاثر ہونے کے باوجود ریلوے کی فریٹ سروس میں 32 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔