ثمرہ فاطمہ:شہر میں گرمی کی شدت برقرار ہے اور سورج کی تیز کرنوں کے باعث درجہ حرارت میں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری اور کم سے کم 32 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 52 فیصد ہے، جبکہ 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ شہر میں دن بھر سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی جاری رہنے کی توقع ہے۔
موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ آج شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں، جس کے باعث موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ شہریوں کو غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کرنے اور پانی کا زیادہ استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ یکم جولائی سے شہر میں مون سون بارشوں کا آغاز متوقع ہے، جس کے بعد گرمی کی شدت میں کمی آنے کا امکان ہے۔ شہریوں کو آئندہ دنوں میں موسم کی تازہ صورتحال سے باخبر رہنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔