سٹی 42: این ڈی ایم اے نے اگلے 3 سے 4دنوں کا الرٹ جاری کردیا
این ڈی ایم اے نے اگلے 3 تا 4 دنوں کے دوران ملک بھر کے مختلف علاقوں مون سون بارشوں اورممکنہ سیلاب کے حوالے سے الرٹ جاری کردیا ، 29 جون سے 5 جولائی تک کشمیر، اسلام آباد، پوٹھوہار، شمالی و وسطی خیبر پختونخواہ میں موسلادھار بارشوں کا امکان ہے ، ممکنہ بارشوں کے نتیجے میں پشاور، چارسدہ، نوشہرہ اور کوہاٹ میں شہری سیلاب کا خدشہ ہے ، راولپنڈی، اسلام آباد، اٹک اور چکوال میں ا ٓج رات 9 بجے سے صبح 4 بجے تک شدید بارش کا امکان ہے ، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، نارووال اور لاہور میں موسلادھار بارش متوقع ہے ، بارشوں کے باعث فیصل آباد اور سرگودھا ڈویژن کے نشیبی علاقوں سیلابی صورتحال کا امکان ہے
ہزارہ، مالاکنڈ، آزاد کشمیر اور پیر پنجال کے ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا امکان ہے ، دریائے کابل، دریائے سوات اور چترال و ہنزہ کے منسلکہ ندی نالوں میں پانی کے بہاؤمیں اضافہ متوقع ہے ، 2 سے 5 جولائی کے دوران کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ اور بدین میں شدید بارشوں کے باعث شہری سیلاب کا خدشہ بڑھ گیا۔
بارش اور تیز ہواؤں کے دوران کمزور تعمیرات، کچی دیواروں، بجلی کے کھمبوں اوربل بورڈز سے دور رہیں۔ ،آندھی اور طوفان کے دوران حد نگاہ بھی کم ہو سکتی ہے جو حادثات کا باعث بنتی ہے لہذا محتاط رہیں۔ ،این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔ عوام سے گزارش کی ہے کہ موسم اور ممکنہ خطرات کے حوالے سے آگاہی کے لیے پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ ایپ سے راہنمائی لیں۔