ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں تیز آندھی کیساتھ کہیں ہلکی کہیں موسلا دھار بارش،حبس و گرمی کے مارے شہریوں کے چہرےکھل اٹھے

لاہور میں تیز آندھی کیساتھ کہیں ہلکی کہیں موسلا دھار بارش،حبس و گرمی کے مارے شہریوں کے چہرےکھل اٹھے
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:لاہور میں کالے سیاہ بادلوں کیساتھ تیز آندھی  نے گرمی کی چھٹی کرا دی۔

شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی کہیں تیز بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے گرمی  کی چھٹی ہو گئی۔
جیل روڈ ،ڈیوس روڈ ،گلبرگ ،لکشمی چوک، قرطبہ چوک،مزنگ، داتا نگر، اسلام پورہ، شاہدرہ، ایک موریہ، بھاٹی گیٹ ،باغبانپورہ،گلشن راوی ک بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پری مون سون کا موجودہ سلسلہ یکم جولائی تک رہے گا۔

 وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر واسا لاہور مکمل الرٹ  ہے۔

وائس چیئرمین واسا چوہدری شہباز احمد، ڈی جی واسا پنجاب طیب فرید اور ایم ڈی واسا غفران احمد نے تمام مرکزی شاہراہوں اور انڈر پاسز کو کلیئر رکھنے کی ہدایات کر دیں۔

 ایم ڈی واسا نے ہدایت کی ہے کہ بجلی کی بندش والے علاقوں میں  ڈسپوزل اسٹیشنز کو جنریٹرز پر چلایا جائے جبکہ تمام ڈسپوزل اسٹیشنز کے پمپس کو آپریشنل اور سکرینوں کو صاف رکھا جائے۔