ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ سکول ایجوکیشن کا سکولوں کو عام بچوں کیلئے کھولنے کا فیصلہ

 محکمہ سکول ایجوکیشن کا سکولوں کو عام بچوں کیلئے کھولنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض : محکمہ سکول ایجوکیشن نے سکولوں کو عام بچوں کے لیے کھولنے کا فیصلہ کرلیا ۔

 محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے کیے گئے فیصلے کے بعد اب سرکاری سکولوں کی گراونڈز عام بچے بھی استعمال کر سکیں گے، سکول ٹائم کے بعد گراؤنڈز اور آئی ٹی فیسلٹیز کو بچے استعمال کرسکیں گے، سات سال اور اس سے اوپر کی عمر کے بچے ان سہولیات کو استعمال کر سکیں گے۔ 

 محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے یہ فیصلہ گراونڈز کی کمی کو پورا کرنے کے لیے لیا گیا ہے ۔ یہ بھی واضح رہے کہ گراونڈز استعمال کرنے سے پہلے رجسٹریشن کرانا ضروری ہوگا،  اور ساتھ ہی لڑکیوں کے سکولز میں لڑکوں کو آنے کی اجازت نہیں ہوگی ۔