ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

PTI کو جھٹکا ، عمر ایوب کے بعد اہم شخصیت کا استعفیٰ بھی آگیا

PTI کو جھٹکا ، عمر ایوب کے بعد اہم شخصیت کا استعفیٰ بھی آگیا
کیپشن: Another resignation
سورس: web desk
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی مشکلات میں کمی کی بجائے مزید اضافہ ہورہا ہے، دھیرے دھیرے پارٹی کی سینیئر قیادت اہم عہدوں سے دستبرار ہورہی، سیکرٹری جنرل عمرایوب کےبعدکورکمیٹی سےجنیداکبرنےبھی استعفیٰ دےدیا۔
تفصیلات کےمطابق تحریک انصاف میں اختلافات دن بدن بڑھنےلگےایک کےبعدایک استعفاآنےلگا،سیکرٹری جنرل عمرایوب کےبعدکپتان کےایک اورکھلاڑی نےکورکمیٹی سےاپنااستعفیٰ دےدیا، پی ٹی آئی ممبر اسمبلی جنید اکبر نے کور کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا، پی ٹی آئی ممبر اسمبلی جنید پارٹی قیادت کے حوالے سے کھل کر سامنے آگئے ۔
جنیداکبرکاکہناتھاکہ پی ٹی آئی میرا گھر ہے نہ میں کسی گروپ کا حصہ ہوں نہ بنوں گا ، بانی پی ٹی آئی پر میری جان بھی قربان لیکن میں تحریک انصاف کے کارکنان کو خبردار کرنا چاہتا ہوں مخصوص لوگ خان صاحب سے ملنے جاتے ہیں لیکن ہمیں ملنے نہیں دیتے، ان لوگوں کے ایک دوسرے کے ساتھ مفادات ہیں ہمیں صرف یہی بتایا جاتا ہے کہ موجودہ پارٹی پالیسی خان صاحب کی ہے۔
رہنماپی ٹی آئی کامزیدکہناتھاکہ بدقسمتی یہی ہے کہ سارے فیصلوں کے بینفشری یہی لوگ اور ان کے خاندان اور دوست ہیں ان میں اکثریت وہ لوگ ہیں جنہوں نے 9 مئی کے بعد غبارے تک بھی نہیں اڑاے، میں کارکنان کی گالیوں کا حصہ نہیں بننا چاہتا۔

 فیصلوں میں میرا کوئی اختیار نہیں ہے اور نہ بانی پی ٹی آئی تک میری رسائی ہے میں کورکمیٹی سے استعفیٰ دیتا ہوں، ورکرز کے ساتھ مل کر خان صاحب اور صوبے میں جن لوگوں نے ہمارے ورکرز کے ساتھ زیادتی کی ان سے احتساب کے لئےتحریک شروع کریں گے۔