کال اور ڈیٹا پیکجز استعمال کرنے والے صارفین کیلئے بڑی خبر

Telcos Increase Prices for Call and Data Packages Again
کیپشن: Call and Data Packages
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پیٹرولیم مصنوعات، بجلی اور اشیائے خورونوش کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو مدنظر رکھتےمختلف موبائل کمپنوں نے بھی کال اور ڈیٹا  پیکجز کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔

تفصیلات کےمطابق موبائل فونز صارفین کے لئے ایک بری خبر سامنے آگئی، ملک میں چلنےوالی مختلف موبائل فون کمپنوں نے کال اور ڈیٹا پیکجز کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا، قیمتوں میں اضافہ بڑھتی مہنگائی کے پیش نظر کیا گیا۔

کمپنوں نے اپنے صارفین کو اس حوالے سے آگاہی پیغامات بھی بھیجنا شروع کردیے ہیں، جاز کمپنی نے ہفتہ وار یویٹوب اور ڈیٹا پیکج کی قیمت میں 5 روپے کا اضافہ کیا جس سے قیمت 115 روپے سے بڑھ کر 120 روپے ہوگئی ہے جو 23 جون سے موصول کی جارہی ہے۔ہفتہ وار واٹس ایپ پیکج کی قیمت 21 روپے سے بڑھا کر 23 روپے کردی گئی ہے۔

پاکستان ٹیلی موبائل لمیٹڈ یوفون نےمہنگائی کی بڑھتی رفتار کو دیکھتے ڈیٹا اور کال پیکجز کی قیمتوں میں اضافہ کیا، کمپنی نے  100 روپے سے 120 قیمت بڑھائی، 1 ہزار ایس ایم ایس بھی اس سروس میں صارف کومیسرہوں گے، نئی قیمتوں کا اطلاق 29 جون 2022سے کیا گیا ہے۔

سپر کارڈ جو کہ 649 پر ملتا تھا اب 699 روپے میں ملے گا،موجود سپر کارڈ گولڈ 999 روپے سے بڑھ کر 1099 روپے کا ہوگیا ہے۔100 اووف نیٹ منٹ، 2 جی بی ڈیٹا اور 2 جی بی سوشل میڈیا ڈیٹا بھی اس میں شامل ہے۔

ٹیلی نار پاکستان کے ایزی کارڈ کی قیمت میں 50 روپے کا اضافہ ہوا جس پر550 روپے میں دستیاب ہے،نئی قیمت کا اطلاق 22جون سے کردیا گیا ہے،650 والا ایزی کارڈ 700 روپے کا ہوگیا ہے جبکہ ایک ماہ کےسوشل پیک پلس پر 100 روپے چارج کئے جائیں گے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer