دعا زہرا کیس، پولیس نے مہلت مانگ لی

Dua Zehra Case
کیپشن: Dua Zehra Case
سورس: Showbiz Pakistan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی سے لاپتہ ہونے اور بعد ازاں پسند کی شادی کرنے  والی دعا زہرا کو میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش کرنے کے لیے پولیس نے مہلت مانگ لی۔

دعازہرا کی عمرکےتعین کے لیے سروسز ہسپتال کراچی میں میڈیکل بورڈکا اجلاس ہوا، جہاں دعا کے والد مہدی کاظمی وکیل کے ہمراہ پہنچے،مہدی کاظمی وکیل جبران ناصرکے ہمراہ میڈیکل بورڈ کے سامنے  پیش ہوئے اور دعا زہرا کی  نادر ا دستاویزات  اور دیگر  ثبوت پیش کردیئے۔

دوسری جانب ذرائع میڈیکل بورڈ کا کہنا ہے کہ پولیس نے دعا زہرا کو پیش کرنےکے لیے مہلت  مانگ لی ۔

یاد رہےکہ کچھ  روز قبل کراچی کی مقامی عدالت نے سیکرٹری صحت کو میڈیکل بورڈ بناکر دعا زہرا کی عمر کے تعین اور کیس کی مزید تفتیش کا حکم دیا تھا۔