ڈالر کی یلغار سے علاج مزید مہنگا ہوگیا

 ڈالر کی یلغار سے علاج مزید مہنگا ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چودھری) ڈالر کی یلغار سے بیڈز سمیت طبی اور جراحی کے آلات ، آکسی میٹرز،کارڈیک مانیٹر سب مہنگے ہو گئے، لاچاروں اورمعذوروں پر بھی ستم ڈھ گیا، وہیل چیئر کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا۔

 گزشتہ ایک ماہ کے دوران میڈیکل اور سرجیک آلات کی قیمتوں میں بھی 30 فیصد یا اس سے زیادہ اضافہ ہوا، عام وہیل چیئر کی قیمت 7 ہزار سے بڑھ کر 10 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے، مریضوں کےلئے بیڈ بھی 30 سے 50 فیصد تک مہنگے ہوگئے۔

30 ہزار میں دستیاب امپورٹڈ بیڈ کی قیمت 45 ہزار تک پہنچ گئی ہے، امراض کی تشخیص کیلئے ڈاکٹروں کی سٹیتھوسکوپ کی قیمت میں30 بھی فیصدسے زائداضافہ ہوگیا ہے ، اس کے علاوہ کارڈیک مانیٹر،پلس آکسی میٹر، انکوبیٹرز، وارمرز، بی پی آپریٹس، آپریشن تھیٹر ٹیبلز اور لائٹس سمیت دیگر سامان، آلات کو جراثیم سے پاک کرنے کیلئے آٹوکلیو و سمیت میڈیکل اور سرجری کے تمام آلات مہنگے ہوگئے۔

 میڈیکل اور سرجیکل گڈز کے امپورٹر میاں احمد رحمان نے کہا ہے کہ میڈیکل اور سرجیکل آلات کا 90 فیصد بیرون ملک سے درآمد ہوتا ہے، ملک کے اندر تیار ہونے والے سرجیکل آلات بھی خام مال باہر سے منگوانے کے باعث 20 فیصد تک مہنگے ہوگئے ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer