ایل پی جی سلنڈر پھٹنے کے حادثات میں لاہور سرفہرست، 108 واقعات رپورٹ

ایل پی جی سلنڈر پھٹنے کے حادثات میں لاہور سرفہرست، 108 واقعات رپورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزاد خان : ایل پی جی سلنڈر پھٹنے کے حادثات میں لاہور سرفہرست آگیا ۔ 
لاہور میں آبادی والے علاقوں میں واقع ایل پی جی کی 7 ہزار  دوکانیں موت بانٹنے لگیں۔ ریسکیو رپورٹ کے مطابق 2 سالوں میں لاہور میں سلنڈر پھٹنے کے 108 واقعات ہوئے۔ ان واقعات میں مجموعی طور پر لاہور میں 46 افراد لقمہ اجل بن گے ۔ 
ریسکیو رپورٹ کے مطابق 2برسوں میں پنجاب میں 137 افرادسلنڈر دھماکوں کی نذر ہوئے۔ ایل پی جی سلنڈر پھٹنے کے واقعات مین 80 افراد جسمانی معذوری شکار ہوئے، اتنی اموات کے باوجود لاہور سمیت پنجاب بھر کے آبادیوں والے علاقوں میں ایل پی جی ری فلنگ کا کاروبار جاری ہے۔ 
اتنے حادثات بھی ایل پی جی دوکانیں کھولنے کے ایس اوپیز پر عمل درآمد نہ کراسکے۔