ینگ ڈاکٹرز نے پی ایم ڈی سی کے صدر کی برطرفی کا مطالبہ کر دیا

YDA, PDMA, Young Doctors Association, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عظمت مجید:  ینگ ڈاکٹرزنے پی ایم ڈی سی کے صدر کو فوری عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کر دیا۔

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے لیڈرز  کہتے ہیں کہ گجرات میں ری ویمپنگ کے دوران تین افراد جاں بحق ہوئے۔ اس پر کیا ایکشن ہوا ۔ کل کسی اور ہسپتال کی بلڈنگ گر گئی تو ذمہ داری کس کی ہوگی۔

ینگ ڈاکٹرز اورفارن میڈیکل گریجویٹ ،پی ایم ڈی سی کی پالیسیوں کے خلاف پھٹ پڑے۔وائے ڈی اےاور فارن میڈیکل گریجویٹ کے نمائندوں کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 70 فیصد پاسنگ مارکس کو رکھنا سمجھ سے بالاتر ہے۔ پوری دنیا میں 50 فیصد پاسنگ مارکس ہیں۔

ساٹ فارن گریجویٹ رفاقت گجر جو دوسرے نمبر پر بولا (جس کے سر پر بال نہیں ) ساٹ خاتون ڈاکٹر فارن گریجویٹ بختاور

وائے ڈی اے کے پیڑن انچیف عاطف مجید چوہدری کا کہنا تھا کہ پی ایم ڈی سی میں نالائق لوگ مسلط کردیے گئے۔ بیوروکریٹ مائنڈ سیٹ سے باہر نکلنا پڑے گا ۔

ساٹ۔۔۔ عینک والا جو تیسرے نمبر پر بولا جو پریس کانفرنس کے دوران اکر بیٹھا

ینگ ڈاکٹرز  ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر ڈاکٹر شعیب نیازی نے کہا پی ایم ڈی سی کے غیر قانونی اقدامات کو نہیں مانیں گے۔کسی بھی وی سی کو توسیع دی گئی تو اس کی تعیناتی کو چیلنج کریں گے۔

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ پہلی کوشش مذاکرات ہوتے ہیں مگر مجبور کیا گیا تو پھر احتجاج پر جانا پڑتا ہے ۔