ن لیگ کے سینئر رہنما کو بیرون ملک جانے سے روک دیاگیا

ن لیگ کے سینئر رہنما کو بیرون ملک جانے سے روک دیاگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) ایف آئی اے امیگریشن حکام نے لاہور ائیر پورٹ پر سابق صوبائی  وزیر تعلیم اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما  رانا مشہود کو امریکہ جانے سے روک دیا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود بیرون جانے کیلئے ائیر پورٹ پہنچے تو امیگریشن حکام نے انہیں بلیک لسٹ میں نام ہونے کی وجہ سے امریکہ جانے سے روک دیا،ائیرپورٹ ذرائع کا کہناہے کہ رانا مشہود کا نام بلیک میں شامل تھا اور اسی بناء پر انہیں بیرون ملک روانگی سے روکا گیا ،  رانا مشہود نیب تحقیقات سے بچنے کیلئے بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کررہے تھے۔

رانا مشہود نے وضاحتی بیان میں بتایا کہ ایئرپورٹ پہنچاتو معلوم ہواکہ نام بلیک لسٹ میں شامل ہے،کیس سےمتعلق دریافت کرنےپرلاعلمی کااظہارکیاگیا, چار گھنٹے تک بغیر وجہ کے ائیر پورٹ پر روکا گیا، نیب نےہر لحاظ سے کلئیر قرار دیتے ہوئے سفر کی اجازت دی ، ایف آئی اے کی لاعلمی سے پرواز نکل گئی۔

دوسری جانب نیب نے پنجاب سپورٹ فیسٹیول تحقیقات کیلئے رانا مشہود کو 8 جولائی کو طلب کرلیا، رانا مشہود کو احکامات جاری کیے گئے کہ 2011 سے 2012 کے یوتھ فیسٹیول میں پیپرا رولز کی خلاف ورزیوں، من پسند افراد کو ٹھیکے دینےاور بھاری مالی بے ضابطگیوں کےحوالے سے بیان ریکارڈ کروائیں۔

Sughra Afzal

Content Writer