(ارشاد قریشی) راولپنڈی کےاڈیالہ جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کے ساتھ کل ملاقات کا دن ہے، پارٹی کوآرڈینیٹر سلمان اکرم راجہ نے 6 ناموں پر مشتمل فہرست جیل حکام کو بھجوادی۔
پی ٹی آئی کے بانی سےملاقات کرنیوالوں کی فہرست میں ملک تنزیل ،شاہد مغل ،راجہ بابر کا نام شامل ہے،ان کے ساتھ ملک غلام مجتبیٰ،جہانزیب خان اور رابعہ اقبال خان کا نام شامل ہے۔
ملاقات کی فہرست میں شامل رہنما کل ملاقات کے لئے اڈیالہ جیل آئیں گے۔