ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوات ایکسپریس وے پر مسافر بس کو حادثہ، 22 افراد زخمی

سوات ایکسپریس وے پر مسافر بس کو حادثہ، 22 افراد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : سوات ایکسپریس وے پر مسافر بس حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 22 افراد زخمی ہوگئے۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق مسافر بس کو یہ حادثہ  سوات ایکسپریس وے پر چکدرہ کے قریب پیش آیا۔

ترجمان موٹروے پولیس نے بتایا کہ چکدرہ بس حادثے میں 22 افراد زخمی ہوگئے جنہیں موٹروے پولیس نے طبی امداد فراہم کی۔

اس کے علاوہ کچھ زخمی علاج کے لیے بٹ خیلہ اسپتال اور مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کیے گئے ہیں۔

 ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق  چکدرہ میں حادثہ بس کی بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔

Ansa Awais

Content Writer