سٹی 42: الیکشن کمیشن کا این اے 129 لاہور میں 18 ستمبر کو ضمنی الیکشن کروانے کا اعلان کردیا
این اے 66 اور پی پی 87 میں بھی 18 ستمبر کو ضمنی الیکشن ہوگا ،الیکشن کمیشن نے تین حلقوں میں ضمنی انتخابات کیلئے شیڈول جاری کردیا،ریٹرنگ افسر 31 جولائی کو پبلک نوٹس شائع کریں گے،4 اگست سے 6 اگست تک کاغذات نامزدگی جمع کیے جائیں گے،25 اگست تک امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے،26 اگست کو امیدواران کو نشانات الاٹ کیے جائیں گے
18ستمبر کو الیکشن منعقد ہوگا،این اے 129 کی سیٹ رکن قومی اسمبلی میاں اظہر کی وفات کے بعد خالی ہوئی ہے
این اے 66 اور پی پی 87 کی نشستیں اراکین کے نااہل ہونے کی وجہ سے خالی قرار دی گئیں