ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کراچی بزنس ٹرین کا افتتاح؛ بلٹ ٹرین شروع کرنے کی نوید

لاہور کراچی بزنس ٹرین کا افتتاح؛ بلٹ ٹرین شروع کرنے کی نوید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پاکستان ریلوے نے  لاہور سے کراچی بزنس ٹرین کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا 
لاہور کراچی بزنس ٹرین کی افتتاحی تقریب ریلوےسٹیشن پر منعقد ہوئی،وزیر اعظم شہباز شریف  بطور مہمان خصوصی  شریک ہوئے ، وفاقی وزیرریلوے حنیف عباسی ،معاون خصوصی طلحہ برکی غزالی سلیم بٹ،سینئر صحافی مجیب الرحمنٰ شامی، سینئر صحافی سہیل وڑائچ  ،نجم ولی خان،عمران یعقوب خان ،افتخار احمد، حفیظ اللہ نیازی ،منصور علی خان، رضی دادا، عثمان بھٹی ،راؤ دلشادحسین،حسن رضا سمیت   ریلوے حکامبھی تقریب میں شریک تھے 
حنیف عباسی نے وزیر اعظم شہباز شریف کو ریلوے کی کارکردگی پر بریفنگ  دی، بریفنگ   میں بتایا گیا کہ بزنس ٹرین میں سفرکی بہترین سروسز کی فراہمی کو یقینی بنایاگیاہے،بزنس ٹرین میں عالمی معیار کی سٹنگز ،کچن، ڈائیننگ ایریاز کی سہولت ہے،پاکستان ریلوے کی آمدن گزشتہ مالی سال میں 93 ارب کا منافع کمایا،پنجاب حکومت سے ملکرلاہورتاراولپنڈی بلٹ ٹرین شروع کرنےجارہےہیں،