ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی حکومت کا بڑا اقدام, فری زون کمپنیوں کو پورے ملک میں کام کی اجازت

دبئی حکومت کا بڑا اقدام, فری زون کمپنیوں کو پورے ملک میں کام کی اجازت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: دبئی نے بین الاقوامی کمپنیوں کے لیے کاروباری ماحول کو مزید پُرکشش اور آسان بنانے کے لیے "ون فری زون پاسپورٹ" کے نام سے ایک نیا تجارتی اصلاحاتی منصوبہ متعارف کرایا ہے، جس کے تحت اب کمپنیاں ایک ہی لائسنس کے ذریعے دبئی کے مختلف فری زونز میں اضافی رجسٹریشن کے بغیر کاروبار کر سکیں گی۔

اس جدید اسکیم میں فرانس کا عالمی شہرت یافتہ فیشن برانڈ "لوئی وٹون" سب سے پہلے شامل ہونے والا ادارہ بن گیا ہے۔برانڈ نے جبل علی فری زون میں اپنا گودام قائم رکھا ہےجبکہ ون زعبیل (One Za’abeel)، دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر فری زون میں کارپوریٹ آفس کا آغاز کیا ہے۔یعنی اب ایک ہی لائسنس پر مختلف زونز میں بیک وقت کاروباری سرگرمیاں ممکن ہو سکیں گی۔

دبئی فری زون کونسل کے اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل ڈاکٹر جمعہ المطروشی کے مطابق اس منصوبے کے تحت فری زون لائسنس میں توسیع کا عمل صرف پانچ دنوں میں مکمل ہو جاتا ہے، جو دبئی کے مؤثر اور تیز تر انتظامی نظام کی واضح مثال ہے۔
کاروباری ماہرین کا کہنا ہے کہ "لوئی وٹون" جیسی لگژری کمپنی کی فوری شمولیت یہ ثابت کرتی ہے کہ دبئی کے کاروباری قوانین بین الاقوامی معیار کے مطابق ہیں اور بڑے اداروں کے لیے نہایت موزوں اور پُرکشش بن چکے ہیں۔