ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الیکشن کمیشن نے 11 پی ٹی آئی ارکان کو ڈی سیٹ کردیا

PTI Members dnotify
کیپشن: PTI Members
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 11 ارکان کو ڈی نوٹیفائی کردیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق  الیکشن کمیشن کی جانب سے 11 ارکان اسمبلی کی نشستیں خالی قرار دے دی گئی ہیں۔ جنرل نشست پر علی محمد،  فضل محمد خان، شوکت علی، فخر  زمان خان، فرخ حبیب، اعجاز  احمد شاہ، جمیل احمد، محمد اکرم اور عبدالشکور کو ڈی نوٹیفائی کردیا گیا ہے۔

مخصوص نشست پر شیریں مزاری اور شاندانہ گلزار کو ڈی نوٹیفائی کیاگیا ہے۔گزشتہ روز اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 11 ارکان کے استعفے قبول کرلیے تھے۔

جن ارکان کے استعفے منظور کیے گئے ہیں ان میں علی محمد خان، فضل محمد خان، شوکت علی، فخر زمان خان، فرخ حبیب، اعجاز شاہ، جمیل احمد خان، اکرم چیمہ ، شیریں مزاری، شاندانہ گلزار اور عبدالشکور شاد شامل ہیں۔
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer